صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی گائوں وائیانوالی پل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر جانیوالے ایک شخص کو لوٹ لیا۔اطلاعات کے مطابق وائیانوالی پل سے اپنے گھر جانیوالا شہری خضر اس وقت نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گیا جب وہ اپنے گائوں کے قریب پہنچا ہی تھا۔شہری جونہی گائوں کے قریب پہنچا اچانک پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسے روک لیا۔



