بھارت کی جارحیت امن کے لئے سنگین خطرہ ہے

گوجرہ(نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد القادر عثمان نے مرکزی جامع مسجد اہلحدیث محلہ انصار کالونی گوجرہ، امیر حافظ محمد اسلم جٹ نے جامع مسجد اہلحدیث چک نمبر 90 ج ب کیرووال، سینئیر نائب امیر مولانا نیاز الٰہی گورسی نے چک نمبر 299 ج ب اورنائب ناظم اعلیٰ حکیم قاری عبد الروف ساجد نے بھارتی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ بھارت کی جارحیت خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اس کے لیے ہم متحد ہو کر ہرمحاذ پر رضاکارانہ طور پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پوری قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہے۔ انہوں نے کہا کہ مومن موت کا خوف اپنے اوپر حاوی نہیں کرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں