جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس پی ٹائون ضیاء الحق نے اپنے دفتر میں ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ نصراللہ چٹھہ ایس ایچ او تھانہ بلوچنی اعجاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ بلوچنی کے نواحی گائوں چک نمبر 62ر-ب میں ڈکیتی مزاحمت پر چرواہے قاسم ولد ناصر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا جبکہ قاتل ایک عدد بکرا چھین کر فرار ہو گیا تھا جس پر ایس ایچ او تھانہ بلوچنی اعجاز کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے 24گھنٹوں کے اندر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم وریام ولد قاسم کو حراست میں لیکر اسلحہ اور کپڑے کا پھندا بھی برآمد کر لیا ہے۔ ایس پی ٹائون ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ مقتول 10کلاس کا طالبعلم تھا پکڑے جانیوالے ملزم نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔ پکڑے جانیوالے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ 433بجرم 302,392درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ملزم کی گرفتاری پر ایس پی ٹائون ضیاء الحق نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔



