سانحہ 12مئی کو 18سال بیت گئے

کراچی (بیوروچیف) کراچی میں ہوئے سانحہ 12مئی کو 18سال گزر گئے لیکن ذمہ دار آج بھی قانون کے شکنجے سے آزاد ہیں۔ سانحہ 12مئی کے زیرِ سماعت 7مقدمات میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ ہوا جس میں ملزمان کو بری کردیا گیا جبکہ 6مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ 12مئی 2007 کو کراچی میں قتل کیے گئے 50 سے زائد شہریوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو فائرنگ کے واقعات اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر رونما ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں