بارش’ نشیبی علاقے زیرآب’ فیسکو کے 50فیڈر ٹرپ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں موسم گرما کی دوسری بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع اور فیسکو کے 50فیڈر ٹرپ کر گئے’ شہر کے کئی علاقوں کی بجلی کی سپلائی معطل رہی’ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شام موسم گرما کی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ تیز آندھی کی وجہ سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے’ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ محکمہ واسا کا عملہ بارشی پانی نکالنے کیلئے متحرک رہا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش مدینہ ٹائون میں 21ملی میٹر’ گلستان کالونی میں 10ملی میٹر’ ڈوگر بستی میں 6ملی میٹر’ علامہ اقبال کالونی’ غلام محمد آباد میں دو’ دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ایم ڈی واسا عامر عزیز کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف نے تمام مشینری کو فعال کرتے ہوئے مین روڈ اور چوراہوں سے پانی کو نکال دیا گیا۔ علاوہ ازیں برقی لائنوں میں ٹرپنگ کی وجہ سے 50سے زائد فیڈر میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ پیپلزکالونی نمبر2 مقبول روڈ کی مین لائن ٹوٹنے سے بجلی کی فراہمی کو بحال نہ کیا جا سکا۔ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں