پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں چنیوٹ میں سرگرم عمل

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اتوار تعطیل کے روز بھی فیلڈ میں سرگرم عمل رہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں ٹیموں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونیاور حشرات زدہ کھانے کی اشیا کی موجودگی پر مختلف فوڈ پوائنٹس،سویٹس اینڈ بیکرز اور آئس فیکٹری کو بھاری جرمانے عائد کئے۔علاوہ ازیں شہر بھر میں 60 فوڈ بزنسز کی چیکنگ کی گئی اور اصلاحاتی نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کو 75000 روپے کے جرمانے کئے۔اسی طرح200 لیٹر سے زائد حشرات زدہ آئس واٹر،10 لیٹر جلے ہوئے تیل اور 10 لیٹر حشرات زدہ شیرہ کو موقع پر ضائع کرادیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں