آپریشن بنیان مرصوص سے مودی کو شکست ہوئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ بنیان مرصوص سے مودی مردودکوشکست ہوئی ہے پاک فوج کی قیادت سے ایک سپاہی تک اورپوری قوم نے جانوں کی پرواہ کئے بغیر متحدہوکر ملکی سلامتی کے لئے جو کردار ادا کیا اس پربھارت کوسرنڈرکرناپڑا-اگروہ جنگ بندی پرقائم نہ رہا تو پاکستان اس کاپوری طرح کاعلاج کرے گا-انہوں نے عسکری قیادت سمیت مسلح افواج اورقوم کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بارپاکستانی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیانے حقیقت بیان کرکے بھارت کے پراپیگنڈے کوبے نقاب کیاجبکہ بھارتی میڈیا24گھنٹے جھوٹ بولتارہااوروہ پوری دنیامیں جھوٹاثابت ہوا-انہوں نے کہا کہ جنگ پاکستان نے نہیں بلکہ بھارت نے خودپہلگام کے نام سے شروع کی جس میں وہ دنیابھرمیں جھوٹا ثابت ہوا-جنہوں نے پاکستان کو چھوٹاملک اورمسلح افواج کی تعداد3گناکم سمجھ کرجنگ شروع کی اسے فوج اور پاکستانی قوم کے جزبہ ایمانی کااندازہ ہوگیااس لئے اسے سرنڈرکرناپڑا-پاکستان تو کئی برسوں سے خوددہشت گردی کاشکار رہاقوم نے کراچی سے خیبرتک خودکش دھماکے اور خودکش بمبارکاسامناکیااس کے باوجوددہشت گردوں اوران کے سہولت کارواصل جہنم ہوئے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں