گوجرہ(نامہ نگار )ڈاکوئوں نے مشروب کمپنی کے سیل مین سے مال وزر چھین لیاجبکہ چوروں نے ڈیرہ سے قربانی کاقیمتی بکرا چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر367ج ب کاعدیل احمدمقامی مشروب کمپنی کا سیل میں ہے جوبوتلوں کی سپلائی دے کرچک نمبر431ج ب کے قریب پہنچا تو اس کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 1لاکھ50ہزارروپے چھین لئے اورکمایاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔



