گوجرہ(نامہ نگار) چوروں نے شہریوں کے موٹر سائیکل چوری کر لئے ۔معلوم ہواہے کہ ہائوسنگ کالونی گوجرہ کا حیدر علی اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کرنماز کی ادائیگی کیلئے مسجد گیاا ور موٹر سائیکل نمبر8062اے آر جی مسجد کے باہر کھڑی کر کے اندر چلاگیا جب واپس آیا تو اس کی موٹر سائیکل چوری ہو نا پائی۔علاوہ ازیںعلی پارک گوجرہ کے محمد شاہد کے بیٹے کی موٹر سائیکل نمبر8604اے ایف ایم چوروں نے موقع پا کر چوری کر لی اور موقع سے فرارہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔




