چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والوں کا قبلہ درست کرنے کی ٹھان لی۔صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر فوڈ پوائنٹ سیل کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں کارروائیوں کا سلسلہ یکے بعد دیگرے جاری ہے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے معیاری خوراک کی فراہمی کے مشن کے تحت شہر بھرمیں آئس فیکٹریز کی معائنہ مہم کابھی آغاز کردیا۔گندے فلٹرز اور زنگ آلود سانچوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر آئس فیکٹریز کو 56000 روپے کے جرمانے اور 400 لیٹر برف بنانے کے لئے استعمال ہونے والا ناقص حشرات زدہ پانی ضائع کرادیا گیا۔



