آل بلوچستان جشن سبی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

کوئٹہ (سپورٹس نیوز) کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن سبی میلہ2025کی مناسبت سے آل بلوچستان جشن سبی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیرہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں بلوچستان بھر سے 8ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل میچ افغان فٹبال کلب چمن اور خروٹ آباد کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد چمن کی ٹیم نیفائنل میچ جیت لیا۔ اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ مہمان خصوصی تھے۔فائنل میچ کے موقع پر صدر فٹبال ایسوسی ایشن منیر احمد رند کے علاوہ بڑی تعداد میں تماشائی موجود تھے۔ کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ کو ٹرافیاں تقسیم کیں اور فٹبال ایسوسی ایشن سے منسلک لوگوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں