ہتک عزت دعویٰ’ بانی پی ٹی آئی کی درخواست خارج

لاہور (بیوروچیف) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف دس ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوی کا کیس، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی دعویکی کاروائی رکوانے کے لئے دائر درخواست خارج، بانی پی ٹی آئی نے میاں شہباز شریف کے ٹرائل کورٹ میں دعویٰ کی کاروائی کو لاہور ہائیکورٹ چیلنج کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دعوی کی کاروائی رکوانے کے ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی تھی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کے خارج کردی۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جسٹس چوہدری محمد اقبال بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جلد جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں