سول ڈیفنس کو مستحکم بنانے کیلئے 500ملین فنڈ جاری

لاہور (بیوروچیف) دفاع وطن کیلئے پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس کو مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کیمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سول ڈیفنس کوجدیدخطوط پر استوار کرنے کیلئے500ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں،سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاران کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ بھی دیدیا گیا ہے۔50کروڑکی گرانٹ سے سول ڈیفنس کیلئے جدیدآلات خریدے جائیں گے۔اس کے علاوہ فنڈز سیسول ڈیفنس کیلئے مائن ڈٹیکٹر،سنیک کیمرے اور الیکٹرک سائرن خریدے جائیں گے گرانٹ سے آگ بجھانے کے آلات،بم دھماکے سے بچا کے بلینکٹ اور آئی ٹی کا سامان لیا جائیگا، سول ڈیفنس کے جدیدآلات کی خریداری کیلئے فنڈزکی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن وامان نے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں