قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان پر قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈ 89ہزار 834ارب روپے ہوگئے۔رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی دو ہزار چوبیس تا مارچ دو ہزار پچیس کے دوران قرضوں اور واجبات میں 4ہزار 377ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح پاکستان کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا-اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق مارچ 2025 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 89ہزار 834ارب روپے ہو گئے۔ مارچ 2025تک ملک پر مقامی قرضہ 51ہزار 518ارب روپے جبکہ غیرملکی قرضہ اور واجبات 36ہزار 509ارب روپے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں