فیصل آباد( سٹاف رپورٹر ) مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بُنْیَان مَّرْصُو صکی کامیابی پر آج بعد از نماز فجر تمام مدارس اور مساجد میں یوم تشکر اور سجدئہ شکر ادا کیا گیا۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، قطر، برطانیہ و دیگر دوست ممالک نے جنگ بندی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس پر ہم ان ممالک کے بھی شکر گزار ہیں۔ بُنْیَان مَّرْصُوصنام کی برکت سے اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت شامل حال رہی اور تمام طبقات کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب اور برادر ملکوں نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔




