ایئر فورس کے ایک ہی حملے سے بھارت نے شکست تسلیم کر لی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ بزدل بھارت نے پاکستان آرمی اور ایئر فورس کے ایک ہی حملے سے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے بھارت پہلے حملے کی معافی مانگے۔ سندھ طاس معاہدہ بحال کرے اورمسئلہ کشمیر پر بات چیت کو آگے بڑھائے ۔ بزدل بھارت کی جانب سے رات کی تاریخی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا افواج پاکستان کی جانب سے اس حملہ کا بھارت کو بھر پور جواب دیاگیا۔انہوںنے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کی گئی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی یہ بزدلانہ کارروائی اس کی مایوسی اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے ۔ بھارت اب باقاعدہ شکست تسلیم کر چکاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں