چوروں،ڈاکوؤں نے گوجرہ میں ات مچا دی،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل ،قیمتی مویشی و دیگرمال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر314 ج ب کاتوقیراپنی حویلی میں مویشی باندھ کر گھر گیا جس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور اس کی حویلی میں داخل ہو ئے اور اس کی قیمتی گائے چوری کر لی ۔علاوہ ازیں قادر کالونی کے احمد قدیر نے اپنا80ہزارروپے ،مالیتی بکرا حویلی میں باندھ رکھا تھاجسے چوروں نے موقع پا کر چوری کر لیا ۔تکیہ پھمن سائیں کامحمد نعمان اپنی موٹر سائیکل نمبر1334ٹی ایس ایم پر سوار ہو کرسول ہسپتال گیا اور اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر چلا گیا کہ اس دوران چوروں نے موٹر سائیکل چوری کر لی۔چک نمبر356ج ب کے محمدسجاد کے گھر سے چوروں نے قیمتی موبائل 38ہزارروپے نقدی چوری کر لی۔ اراضی سنٹر میں زاہد پرویز کی جیب سے 35ہزارروپے مالیتی موبائل چوری کر لیا ۔ا ور فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر وسٹی پولیس گوجرہ کو دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں