مسیحی برادی کی ریلی ،افواج پاکستان کو خراج تحسین

گوجرہ ( نامہ نگار) ہماری دلیرافواج پاکستا ن نے دشمن کو ناکوں چنے چبادئیے ۔جو مدتوں یاد رکھے گا۔پاکستان کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کومنہ کی کھانا پڑے گی۔ گوجرہ کی مسیحی برادی کی طرف سے افوا ج پا کستا ن پا ک فضا ئیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ریلی فادر جا ن مراد کی قیا دت میں نکا لی گئی ریلی کر سچن کالونی سے شروع ہوکر مختلف بازارو ں سے ہوتی ہوئی چوک ملکا نوالہ پہنچی ریلی میں مسیحی برادی کے مر و خوا تین کی کثیر تعداد موجود تھی جنہو ں نے پا کستا نی پرچم ، جنرل سید عاصم منیر اور پا ک فضا ئیہ کے پا ئلٹ کامرا ن بشیر کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں چوک ملکا نوا لہ پہنچ کر ریلی ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جہا ں پر مقررین فادر جا ن مراد ، پا سٹر محمود صا دق ، پاسٹر سیف گل ، سابق کونسلر عابد مختار ، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماہما یو ں منظور اور انجمن تاجرا ن کے صدر چوہدری منصور احمد بھنگو نے خطاب کرتے ہوئے مسیحی پا ئلٹ کامرا ن بشیر اور چیف آف آ رمی سید عا صم منیر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افوا ج نے دشمن کومنہ توڑ جواب دے کر ہمارے سینے فخر سے چوڑے کر دیئے ہیں اور دشمن کو وہ سبق سکھایا ہے جو و ہ مدتو ں یاد رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں