بھارت مکار ہے ہمیں اس پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھارت کو مختصر وقت میں عبرتناک شکست اور بہترین دفاعی حکمت عملی کے باعث پوری دنیا میں پاک فوج کا وقار بلند ہوا ہے دشمن کو دندان شکن جواب دیکر ہماری بہادر مسلح افواج نے اہم معرکہ سرانجام دیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں پاکستانی ایئرفورس ، بحریہ اور بری افواج کو ایک قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہارسینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اقوام عالم پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دکھ رہی ہے پاک بھارت مختصر جنگ، میں ہماری ائرفورس کے جوانوں نے جس حکمت عملی اور بہادری سے جواب دیا ہے افغانستان اور دیگر ممالک کو اچھی طرح سمجھ آ گئی ہے کہ پاکستان سے ”پنگا” لینا آسان بات نہیں، مگر ان تمام باتوں کے برعکس ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ بھارت نہایت عیار ، چالاک اور مکار ہے ہمیں کبھی اس پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنی دفاعی صلاحیت میں مزید قوت لانے کے ساتھ ساتھ پلان اے ، بی اور سی ہمہ وقت تیار رکھنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں