پاک فوج نے ثابت کر دیا قومی خود مختاری کے محافظ ہیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان ایسوسی ایشن آف امریکہ کے صدر ڈاکٹر تنویر حسین سرویا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں فخر اور خوشی کے ساتھ پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور بہادر پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دنیا میں امن وقار اور قومی خودمختاری کے عظیم محافظ ہیں۔ان نازک علاقائی حالات میں پاک آرمی نیوی اور ایئر فورس نے جس پیشہ ورانہ مہارت تیاری اور جرات کا مظاہرہ کیا وہ واقعی ناقابلِ فراموش ہے۔ہمارے محافظوں نے ثابت کیا کہ”پاکستان امن چاہتا ہے،لیکن اپنی حفاظت سے کبھی نہیں گھبراتا۔”مذکور نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج نے نہ صرف وطنِ عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و وقار کو بھی بلند کیا بلکہ ان کی حکمت عملی،اخلاقی نظم و ضبط اور عملی کارکردگی نے ایک بحران کو سفارتی بلوغت اور پر امن حل میں تبدیل کر دیا۔یہ صرف فوجی نہیں بلکہ ہمارے خوابوں کے نگہبان،ہماری آزادی کی ڈھال،اور ہر پاکستانی کے دل کا فخر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں