نوجوان گندم کی تھریشر میں آ کر جاں بحق

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن 25 سالہ نوجوان گندم والی چلتی تھریشر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جسم کے کئی حصے کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگے بتایا گیا ہے کہ ماموں کانجن کے نواحی گاوں 514گ ب کا رہائشی نو جوان محمد شاہد ولد سرفراز مزدوری کے سلسلہ میں تھریشر سے گندم نکال رہا تھا اچانک کپڑے تھریشر مشین میں پھنس گئے اور چلتی تھریشر کے اندر چلا گیا جس کے باعث اس کے جسم کا قیمہ بن گیا مقتول کی نعش گھر میں آتے ہی کہرام مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں