10مئی کو ملکی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا،شیخ اعجاز احمد،میاں ضیاء الرحمن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کارپوریشن فیصل آبادکااجلاس جنرل سیکرٹری میاںضیاء الرحمان کی میزبانی میں لائل پورہائوس میںمنعقداہوا، اجلاس کی صدارت صدرشیخ اعجازاحمدسابق ایم پی اے نے کی’ اجلاس میں صوبائی حلقوں کے صدور’ جنرل سیکرٹریز اور عہدیداروں کے علاوہ خواتین اور علماء مشائخ ونگ کے رہنمائوں نے شرکت کی’ اجلاس میں وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف اورآرمی چیف سیدعاصم منیرکوپاکستان کاشانداردفاع کرنے اورانتہائی قلیل وقت میں بھارت کودھول چٹانے پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔ اجلاس میں 28 مئی یوم تکبیرکوملی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کی بھی منظوری دی گئی جس کے لئے مختلف کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ یوم تکبیرکی مرکزی تقریب 28مئی کومسلم لیگ ن کارپوریشن کے زیراہتمام میونسپل کارپوریشن کے ہال میں منعقدہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیرراناثناء اللہ خاں ہوں گے ۔پروگرام کی صدارت سٹی صدرشیخ اعجازاحمدکریں گے ۔ جبکہ مہمانان اعزاز ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز ہوں گے ۔سٹی صدرشیخ اعجازاحمداورجنرل سیکرٹری میاںضیاء الرحمان نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کوترجیح دی لیکن بھارت کوشایدامن کی زبان سمجھ نہیں آرہی تھی اس لئے اسے اس کی زبان میں سمجھانے کے لئے پاک فوج کے جوانوںنے منہ توڑجواب دیا۔انہوںنے کہاکہ 10مئی کوملکی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف لکھا اور یادرکھاجائے گا۔ پاک فضائیہ کے شیردل جوانوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارتی ایئربیس کوچندمنٹوںمیں تباہ کرکے پوری دنیاکوباورکرادیاکہ پاکستان کادفاع ناقابل تسخیرہے ۔پاکستان کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھے گاتووہ نوچ لی جائیں گی ۔پاک افواج نے قوم کی امیدوںپرپورااترنئی تاریخ رقم کی ہے جس کی خوشی میں ملک بھرمیں آج بھی جشن کاسماں ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت سمیت پاکستان کے تمام دشمن ذہن نشین کرلیں کہ پاک افواج کاایک ایک جوان جاگ رہاہے جواپنے وطن اورقوم کادفاع کرنابخوبی جانتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاک افواج کے جوانوںنے دن رات جاگ کرجس اندازسے پاکستان کے چپے چپے کادفاع کیاہے انتہائی قابل تحسین ہے ۔اجلاس میں 4قراردایں پیش کی گئیں۔چیئرمین یوسی کونسل عاطف کسانہ نے پہلی قرارداداپیش کی جس میں پاک فوج کے غازیوں، شہداء کوخراج تحسین پیش کیاگیا،مسلم لیگ ن کے رہنماعلی رضاڈوگرنے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرقدیرخان اورقائدمسلم لیگ ن میاںمحمدنوازشریف کوخراج تحسین پیش کرنے کی قراردادپیش کی جس میں کہاگیاکہ ان دونوں عظیم رہنمائوںکی بدولت آج پاکستان ایٹمی قوت بناجس کی وجہ سے پاکستان کادفاع ناقابل تسخیرہے ۔عامرکمبوہ نے مذمتی قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کاکردارانتہائی مایوس کن تھاان کے سوشل میڈیاسے پاک افواج کے خلاف پوسٹیں شیئرہوناغداری کے مترادف ہیں جس کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔پی پی 115کے رہنماطارق قادری نے قراردادپیش کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازفیصل آبادکے سرکاری اداروںمیں فی الفورسیاسی رہنمائوں کی تعیناتی عمل میں لائیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل تیزی کے ساتھ حل ہوسکیں ۔سرکاری اداروںمیں سیاسی تعیناتیاں نہ ہونے سے علاقائی مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔صدراجلاس نے تمام چاروں قراردادیں شرکاء اجلاس کی مشاورت سے منظورکرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں