سیف سٹی کیمروں کی مدد سے وارداتوں میں ملوث چوروں کا گروہ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیف سٹی کیمروں کی مدد سے متعدد وارداتوں میں ملوث چوروں کا گروہ پکڑا گیا، پکڑے جانیوالے گروہ سے بھاری مالیت کا مسروقہ سامان برآمد۔ بتایا جاتا ہے کہ فیصل آباد میں مین شاہراہوں پر یکے بعد دیگرے مختلف شہریوں سے موبائل فونز اور قیمتی سامان چھیننے کی کالیں پولیس ایمرجنسی’ ہیلپ لائن15 پر کالز موصول ہوئیں۔ ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے کالرز کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ملزمان کو ٹریس کرنا شروع کر دیا۔ سیف سٹی فیصل آباد نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزمان وارداتیں کرنے کے بعد موٹرسائیکلیں تبدیل کر کے موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔ پنجاب سیف سٹیز ترجمان کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے چوبیس گھنٹے سرگرم ہے اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی یا واردات کی صورت میں فوری طور پر 15پر کال کریں۔ تاکہ جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں