مودی کے عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)سید آصف شیرازی ،سید طاھر کاظمی ،سیدمحمد جعفر،سید ثقلین حیدر کاظمی،ممتاز حسین گوندل،کاشف خان کھرل،طالب حسین جعفری ایڈووکیٹ،مرتضی خان کھرل، نمائندگان فقہ جعفریہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنے مشترکہ بیان میں آپریشن بینیان المرصوص میں پاکستانی آرمڈ فورسز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کافر ھو تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ مومن ھے تو بہ تیغ بھی لڑتا ھے سپاھی انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جس جرات بہادری سے انڈیا کی جارحیت کا جواب دیا اور پاک شاھینوں نے جس جرات اور بہادری سیانڈیا کی ائربیسس کو اسکے سیکورٹی سسٹم کو اور انڈین فضائیہ کو بری طرح تباہو برباد کر دیا اور انکی آپریشنل صلاحیتوں کو تہس نہس کر دیا اور مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دو قومی نظریہ کی بنیاد پر جداگانہ ریاست کے قیام کی ضرورت اور ھندو بنیا کے مکارانہ عزائم کی نشاندھی کر دی اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم اس ریاست پاکستان کو تا ابد قائم رکھنے کیلئے بنایا گیا اختتامیہ دعا پاک فوج کی کامیابی اور یوم فتح بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا انہوں نے کہا الحمدللہ سب افراد مملکت نے بحیثیت پاکستانی اور قوم پرست ھونے کا ثبوت دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں