صفدرآباد( نامہ نگار)مسلح افواج پاکستان کی شجاعت ،بہادری،شاندار حکمت عملی اور بھار ت کو دندان شکن جواب دینے پر صفدرآباد، مارٹن پور ،سانگلہ ہل ،فاروق آباد اور خانقا ڈوگرا ں میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔عوامی ویلفیئر سو سائٹی سانگلہ ہل کے صدر میاں طارق جمیل، انجمن تاجراں صفدرآباد کے چیئرمین ملک بشیر احمد شاہد ، مارٹن پور کی مسیحی برادری کے صدر اعجاز کندن، خانقاہ ڈوگراں انجمن شہریاں کے اراکین اور فاروق آباد کی تمام تنظیموں کے ورکرز نے افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر جنرل عاصم منیر سمیت فوجی قیادت کی خدمات کو سراہا ۔سارے شہر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے ۔ ملک بشیر شاہد نے کہا کہ ہمارے شاہینوںنے چند گھنٹوں بھارتی فوج کی توپون کو ایسا خاموش کیا کہ جس کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔میاں طارق جمیل سانگلہ ہل نے کہا کہ بھارت کو دن میںتارے دکھانے پر افواج پاکستان کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔



