صفدرآباد(نامہ نگار)پاک فوج نے جو سبق انڈیا کو سکھایا اور اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کو زیر کیا اس پر پورے ملک میں جو جشن منایا گیا اسے دیکھتے ہوئے صفدرآباد کے بچوں میں بھی جذبہ حب الوطنی ابھرا اور وہ بھی گلیوں میں نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا میں ارتعاش پید اکر دیا۔چھوٹے چھوٹے بچوں نے قیام پاکستان کی یاد تازہ کر دی جس پر جتنابھی ناز کیا جائے کم ہے۔




