وطن کی خدمت کیلئے جان دینا پاک فوج کا مشن ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ اور قوم کا فخر ہے۔دشمن کی ہر سازش کامنہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔وطن کی حرمت کے لیے جان دینا پاک فوج کا مشن ہے۔پاکستان سنی تحریک پاک فوج کے جذبہ قربانی کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ان خیالات کااظہار پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدرممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر محمد آصف رضاقا دری نےPP-111کے زیر اہتمام منعقدہ ”جذبہ حب الوطنی سیمینار” سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی میں فوج کا کردار ناقابلِ فراموش ہے ۔ ملکی سالمیت، وحدت اور خودمختاری کی حفاظت ہر فرد کی اولین ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں