پاکستان کو اصولوں کی بنا پر فتح حاصل ہوئی ہے

کمالیہ(نامہ نگار)قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیر اہتمام ذیشان کالونی کمالیہ سے کلمہ چوک تک پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی صدرقومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان خالد پرویز میکن نے کی ریلی کے شرکا سے ضلعی صدر قومی امن کمیشن برائے بین المزاہب ہم آہنگی خالد پرویز میکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سر زمین کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں، بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، دنیا پر واضح ہو گیا کہ پاکستانی قوم خودار اور غیرت مند ہے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی گئی، بھارت کے الزامات پر تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا، بھارت نے شہری آباد کو نشانہ بنا کر ہمارے صبر کا امتحان لیاپوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے ، پاکستان کو اصولوں کی بنیاد پر فتح حاصل ہوئی ہے قوم نے افواجِ پاکستان پر محبت کے پھول برسائے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اپنی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں