دوران واردات خاتون سے زیادتی کرنیوالے2ڈاکو مقابلے میں پار

چنیوٹ(بیورو چیف) دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کرنیوالے 2ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،تھانہ لالیاں کے علاقہ پل کوٹ قاضی کے قریب 5 ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے، اطلاع ملنے پر سی سی ڈی کے اے ایس آئی نصراللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ڈاکو فرار ہو گئے، سی سی ڈی کے اہلکاروں کے تعاقب کرنے پر پل جکووالا کے قریب ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی،سی سی ڈی کے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، فائرنگ رکنے پر سی سی ڈی کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا تو ملزم ارسلان ولد محمد علی سکنہ چک نمبر13ساڑ والا اور قیصر ولد امجد سکنہ چک نمبر54مردہ حالت میں پڑے تھے جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ بقیہ تین ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہو گئے، یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو تھانہ نشاط آباد میں دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں