ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ضلع فیصل آباد اور جھنگ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا اچانک دورہ کیا۔ ضلع فیصل آباد کے اداروں میں سے سول ویٹرنری ہسپتال 209ر ب،سول ویٹرنری ہسپتا ل 227ر ب،سول ویٹرنری ہسپتال 275ج ب اور سول ویٹرنری ہسپتال ٹھیکری والا جبکہ ضلع جھنگ سے سول ویٹرنری ہسپتال موچی والا،سول ویٹرنری ہسپتال تحصیل اٹھارہ ہزاری،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک آفس اٹھارہ ہزاری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک آفس ضلع جھنگ کا ہنگامی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن نے عملے کی حاضری،آٹ ڈور ریکارڈ، صفائی کا نظام،کسان لائیو سٹاک بیٹھک پروگرام اور ہائی سکول فوکس پروگرام،سپلائی چین، میڈیسن سٹاک ریکارڈ، سیرا، ویکسینیشن ریکارڈ،ٹور پروگرام، ڈیلی ڈائری،پرچی فیس رجسٹر،ٹری پلانٹیشن ریکارڈ، اے آئی اور دیگر سرکاری ریکارڈزکا معائنہ کیا۔ انہوں نے فیلڈ سٹاف کو وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم کے تحت جاری شدہ قرضہ جات کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے پر زور دیا اور اس کے ساتھ ساتھ موجودہ ویکسینیشن مہم کی بروقت تکمیل،کولڈ چین مینٹیننس، منہ کھر اور گلٹی دار سکن جلدی بیماریوں کے کنٹرول کے حوالے سے ADDRSفارمرز ایپ کے استعمال سے متعلق مویشی پال کسانوں کو آگاہی کے ساتھ ساتھ 9211پر ریئل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ پر گہری توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے اپنے دورے کے دوران ضلع جھنگ کے نمایاں مویشی پال حضرات کے ڈیری فا ر مز، بشمول پیر اوتاد حسین (تحصیل جھنگ) اور سید خرم شاہ (موضع رشید پور، تحصیل 18 ہزاری) کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے فارمز کے مختلف شعبہ جات جیسے کہ تولید، فیڈ مینجمنٹ اور جانوروں کی صحت کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر موجود عملے کو بہتری کے لئے ضروری تجاویز فراہم کیں۔اس موقع پر انکا کہا تھا کہ محکمہ لائیوسٹاک کا مقصد نہ صرف جانوروں کی صحت اور پیداوار میں بہتری لانا ہے بلکہ کسانوں کو جدید سہولیات، ٹیکنالوجی اور بروقت رہنمائی فراہم کر کے دیہی معیشت کو مستحکم کرنا بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں