ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی سرویلنس کو فوری تیز کیا جائے اور تمام ہاٹ سپاٹس کو ہر صورت کور کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو کیونکہ یہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے واسا، پی ایچ اے، ایف ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی سرگرمیاں بڑھائیں اور صفائی ستھرائی و نکاسی آب کے عمل کو مزید مثر بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے سخت محنت اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں