”یوم تکبیر” نہایت جوش و جذبہ سے منایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ”یوم تکبیر” نہایت جوش و خروش اور ولولہ کے ساتھ منایا جائے گا کیونکہ یہ وہ اہم دن ہے کہ جس روز پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا جس کا کریڈٹ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ایٹمی سائنسدانوں اور ان کی محنتی ٹیم کو جاتا ہے 28مئی کی طرح اب 10مئی بھی ملکی تاریخ میں ایک یادگار دن بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہترین دفاعی عسکری قوت نے دنیا بھر دھاک بٹھا دی ہے اب بھارت، پاکستان پرحملہ کرنے سے قبل ہزار بار سوچے گا پوری قوم کو اپنی بہادر اور جری مسلح افواج پر فخر ہے جس نے مختصر وقت میں دشمن کو دندان شکن جواب دے کر دنیا کو بھی حیران کر دیا ہے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھی پاک فوج کی کاوشیں قابل قدر ہیں بھارت کو علم ہو گیا ہے کہ پاکستان الحمد للہ اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے پوری قوم اپنی بہادر فوج کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے اور حکومت و پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں