شہداء کی قربانیوں کیوجہ سے ہم سکھ کی نیند سو رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات نے آج پاکستان میں امن کی وجہ ہماری مسلح افواج ہے جس کے شہداء کی وجہ سے ہم سکھ کی نیند سو رہے ہیں اور ہمارے جوان سرحدوں پر گرمی’ سردی’ دھوپ’ چھائوں’ سب کچھ برداشت کرکے پاکستان کی سالمیت کیلئے سینہ سپر ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ چیئرمین چوہدری امانت علی’ سابق جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد و دیگر مقررین نے کہا ‘ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدورخرم شہزاد’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ مقررین نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقاء کیلئے ہماری مسلح افواج کے جوانوں نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے پوری دنیا ہماری افواج کو ماننے پر مجبور ہوگئی ہے یہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں