DCندیم ناصر کی شہید کرنل محمد علی شوکت کی قبر پر حاضری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک و قوم کیلئے جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ہیروز کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یوم تشکر پر شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت کے گھرچک نمبر3 ج۔ب جاکر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔انہوں نے شہید کرنل محمد علی شوکت کی قبر پر بھی حاضری دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ریتھ چڑھائی۔اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نے چک نمبر540 ج ب سروانہ میں کمانڈو عبدالرحمن شہیداور چک نمبر 420ج ب میں شہید شاہد بشیر کے گھروں پر حاضری دی۔دونوں شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی،قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر چک نمبر 7میں شہید حوالدار نوید احمد کی رہائش گاہ پر گئے قومی ہیرو کے اہلخانہ سے ملاقات کی،قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں