روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 2وہیکلز تھانہ میں بند

چنیوٹ(نامہ نگار)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمر علی نے روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر دو وہیکلزکو تھانہ میں بندکرادیا۔انہوں نے شاہرات پر ناکے لگاکر وہیکلز کے روٹ پرمٹ،فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کو چیک کیا اور خلاف ورزی پر ایکشن لیا۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو تاکید کی کہ وہ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کو شاہرات پر نہ لائیں۔بصورت دیگر سخت ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں