صفدر آباد میں گیارہویں شریف کی محفل پاک کا انعقاد

صفدرآباد(نامہ نگار)ماہانہ محفل پاک 11 ویں شریف ڈیرہ اللہ رکھا مستانہ خادم خاص دربار عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی،غلہ منڈی صفدرآباد میں زیر سرپرستی علامہ حاجی فیض الرحمٰن کریمی خطیب جامع مسجد قیوم منعقد ہوئی۔تلاوت کلام پاک کے بعد ثنا خوان مصطفیۖ قاسم چشتی،انور نگینہ اور کریمی برادران نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔علامہ مولانا نجیب الرحمٰن کریمی خطیب جامع مسجد ریلوے اسٹیشن نے شان مصطفیۖ اور حضرت غوث اعظم سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی ۔ذکر اور درود و سلام کے بعد لنگر گیارویں شریف سے محفل پاک میںشرکت کرنے والوں کی تواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں