امریکہ کابھارتی آم لینے سے انکار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے بھارت سے لاکھوں ڈالرز مالیت کے آموں کی شپمنٹ لینے سے انکار کردیا، اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے آموں کی 15 شپمنٹس امریکا پہنچیں لیکن دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، برآمد کنندگان نے آموں کو ضائع کردیا، 5لاکھ ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعے بھجوائی گئی تھی جسے امریکا نے لینے سے انکار کر دیا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شپمنٹس کو 8 اور 9مئی کو ممبئی میں تابکاری کے عمل سے گزارا گیا تھا لیکن انہیں امریکی ایئرپورٹس لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور اٹلانٹا پر مسترد کر دیا گیا۔ شعاع ریزی ایک لازمی عمل ہے جو کیڑوں کو ختم کرنے اور شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے پھل کو تابکاری کی کنٹرول شدہ خوراکوں کے سامنے لاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی وجہ سے برآمد کنندگان سے کہا گیا کہ وہ یا تو کارگو کو تباہ کر دیں یا اسے دوبارہ بھارت کو برآمد کریں، جس پر انہوں نے آموں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کیا۔ مزیدبرآں برآمد کنندگان نے تقریبا 500000 ڈالرز کے ممکنہ نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں