جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس،مقالہ جات پیش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں 15-16مئی 2025کو انٹر نیشنل کانفرنس اور ہینڈ آن ٹریننگ اون پلازمہ بیسڈ انرجی میٹریل منعقد ہوئی ، جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر رئوف اعظم وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے کی, اس کانفرنس کو ڈاکٹر اعجاز احمد خان چئیرمین فزکس ڈیپارٹمنٹ نے آرگنائز کیا، اس کانفرنس میں بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا اور طالبات نے بھر پور شرکت کی، ڈاکٹر رف اعظم وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے شرکا کو اعزازی شیلڈز پیش کیںاس کانفرنس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ سابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پی کے، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد سابق چیئرمین فزکس جی سی یونیورسٹی لاہور اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق سابق ڈین آف سائنسز یو ای ٹی لاہور تھے، ان کے علاہ اس کانفرنس میں ملکی (پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین بخاری ، ڈاکٹر سائمہ الرحمن ، ڈاکٹر ارسلان بٹ، ڈاکٹر فخر عالم، ڈاکٹر محمد عثمان) اور غیر ملکی(Prof. Dr. Jianping Yang, Prof. Dr. A. Ghanem, Prof. Dr. Andrea Reale, Dr M. Asif and Prof. Dr. M. V. Reddy) اعلیٰ سائنسدانوں نے موضوع کے مطابق اپنے خیالات کا اظہار کیا ، اس کانفرنس میں انرجی پیدا کرنے واے نئے نئے میٹریل اور ان کی پرفارمینس پر اپنے مقالہ جات پیش کیے، ڈاکٹر اعجاز احمد خان اور ڈاکٹر امجد فرید نے طلبا اور طالبات کو الیکڑوڈ میڑیلز بنانے، پلازمہ بنانے اور ان کے اجزائے ترکیبی کی ٹریننگ دی جس میں طلبا اور طالبات نے گہری دلچسپی لی، آخر پر ڈاکٹر اعجاز احمد خان نے ملکی اور غیر ملکی سپیکرز اور اپنی آرگنائزنگ ٹیم کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں