طالبہ کو 2نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

گوجرہ (نامہ نگار )پریکٹیکل پیپر دینے گئی طالبہ کودو افراد نے زبردستی اغواء کر لیا۔چک نمبر348ج ب کی رخسانہ کوثر نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی 18سالہ بیٹی عائشہ اشرف گھر سے دہم کلاس کا پریکٹیکل دینے کیلئے نواں لاہور گئی جس کو چک نمبر342ج ب کے قریب موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے زبردستی اغواء کر لیااور فرارہو گئے۔پولیس نے ملزمان اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں