پاکستان کے عوام اور افواج ایک پیج پر ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری فقیرحسین ڈوگرنے کہاہے کہ واقعاتی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے پہلگام کا سکرپٹ پہلے سے لکھا جا چکا تھا۔ اور خطے میں کشیدگی کے اثرات سے عالمی برادری بخوبی واقف ہے تاہم امریکی قیادت نے کشیدگی میں کمی لانے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کے 26کر وڑ عوام اورافواج پاکستان ایک پیج پرہیں اس لئے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی۔ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی نازک ہے اگربھارت منفی کرداراداکرے گاتواسے بھرپورجواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران علاقائی تسلط کی دیرینہ خواہش کا برملا اظہار کرتے رہے ہیں، بھارتی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ علاقائی تسلط پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے۔ 22 اپریل سے آج تک پاکستان کو وہ ثبوت نہیں دیے گئے جو پاکستان مانگ رہا ہے۔ہلگام واقعے کے فورا بعد بھارتی قیادت اور ذرائع ابلاغ نے طبل جنگ بجانا شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں