سرگودھا (بیورو چیف) عمران خان ملک میں فساد برپا کرنے چاہتے ہیں اور اداروں کو دبائو میں لانے کی ان کی کوشش خانہ جنگی کے مترادف ہے انہیں لگام نہ ڈالی گئی تو پاکستان کے حالات خراب ہوجائینگے آج پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس کے ذمہ دار بھی عمران نیازی ہیں جنہوں نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہی کے سواء کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا۔



