پاک فوج کے جوابی حملے نے دنیاکو حیرت میں ڈال دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کار کن اور انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر لالہ معین احمد شیخ نے پاک فوج کی جانب سے بھارت کو شاندار جوابی حملہ کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ الحمد للہ ہماری پاک افواج ہمیشہ کی طرح قوم کے اعتماد پر پورا ترکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف صبح فجر کے وقت شروع کئے گئے آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو ملیا میٹ کر دیا طاقت کے نشے میں بھارت پچھلے پانچ دن سے پاکستان پر حملے کر رہا تھا جسکو ہماری ا فو اج نے پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنایا تاہم اب وقت آگیا تھا کہ بھا ر ت سمیت اس کے سہولت کاروں کو انہی کی زبان میں طاقت کے زریعے سمجھایا جائے اور اللہ پاک کا شکر ہے کہ اس نے پاک فوج کے دلیر شیر جوانوں کو حوصلہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں