ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں اشیاء وردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظا میہ متحرک ہے۔ اس سلسلے میں مختلف افسران مارکیٹو ں کا دورہ کر رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد شاہد نے مارکیٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے روٹی کی سرکاری قیمت پر فروخت نہ کرنے پر ہوٹل مالک پر جرمانہ عائد کر کے واضح پیغام دیا ہے کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کا کہنا تھا کہ “ضلعی انتظامیہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی دکاندار یا ہوٹل مالک کو سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی۔



