وزارت حج افسران کی من مانیاں ،منظور نظر کمپنی کو90ہزار عازمین کا کاٹہ دیدیا

اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت حج میں سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف’ سعودی عرب میں موجود پاکستان ڈائریکٹریٹ حج میں 100 قریب کے ملازمین ہیں جو لاکھوں روپے تنخواہیں لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق وزارت حج میں سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل وزارت حج وہاب سومرو پاکستان کے کرپٹ ترین بیوروکریٹ بن گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل وہاب سومرو ودیگر افسران کی جانب سے 6کمپنیوں میں سے من پسند کمپنی راجی کو اربوں روپے کے عوض 90ہزار عازمین حج کا کوٹہ دے دیا گیا۔ باقی کمپنیوں کو 10، 10ہزار حاجیوں کا کوٹہ دیکر ٹرخا دیا گیا۔ جرول متی قریش جبل کعبہ اور عزیزیہ میں حاجیوں کی رہائش کیلئے مہنگے داموں بلڈنگز لی گئی ہیں مگر وہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سیکٹر 2، 4، 5 اور 6 کے حاجی رُل گئے ہیں۔ وزارت حج کی ناکامی کے باعث مسقوط بس سٹاپ بھی بھارت لے اُڑا ہے۔ حج مشن نہ بنانے کے باوجود کروڑوں روپے وصول کئے گئے ہیں۔ کھانے کے ٹھیکوں پر بھی کروڑوں روپے دیئے گئے ہیں، حاجیوں کی رہائشگاہوں میں بیڈز تک موجود نہیں ہیں۔ صفائی ستھرائی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے، سعودیہ میں عازمین حج در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں