ساہیوال( بیورو چیف)راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن ساہیوال امید کی کرن، خدمت کی پہچان، ساہیو ا ل کی سرزمین پر خدمت خلق کی ایک شاندار مثال راہ حق ویلفیئر فائونڈ یشن ساہیوال کے نام سے قائم ہے، جو بلا تفریق مستحق او رنادار افراد کی مدد میں پیش پیش ہے۔ بغیر کسی سفارش یا انتظار کے فائونڈ یشن مستحقین کی دہلیز پر ان کی بنیادی ضرورت پہنچا رہی ہے، جو حقیقی فلاحی جذبے کی عکاس ہے۔ چیئر مین راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن اور حلقہ پی پی 198 کے امیدوار چوہدری صغیر انجم اور صدر راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن و سینئر کالم نگار میاں بابر صغیر کی قیادت میں یہ ادارہ بے سہارا افراد کے لیے امید کی کرن بن چکا ہے۔ راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن صرف امداد فراہم نہیں کرتی، بلکہ عزت نفس کا تحفظ بھی یقینی بناتی ہے۔




