آر جے مہوش نے یوزویندر چہل کی تعریفوں کے پل باند ھدیئے

ممبئی (سپورٹس نیوز)سوشل میڈیا انفلوئنسر اور آر جے مہوش نے حال ہی میں کرکٹر یوزویندرا چہل کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان ایک انٹرویو میں چہل کو ایک بہترین اور بے انتہا خیال رکھنے والا شخص قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آر جے مہوش نے یوزویندر چہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت اچھے انسان ہیں اور ان کی شخصیت میں بہت زیادہ خیال رکھنے والا پہلو موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چہل ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور دونوں کے درمیان ایک مضبوط اور دوستانہ تعلق قائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں