جڑانوالہ میں صبح سویرے ٹارگٹ کلنگ،سابق یوسی چیئرمین گاڑی میں قتل

جڑانوالہ(نامہ نگار)مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے گھر سے گاڑی میں نکلتے ہوئے سابق یو۔سی چیئرمین چوہدری اشرف ساہی کو قتل کر دیا،مقتول سینئر صحافی چوہدری عدنان ساہی،ایڈووکیٹ چوہدری فرقان ساہی، چویدری شہزاد ساہی کے والد تھے،قتل کی لرزہ خیز واردات کی خبر پورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،پورا شہر ٹی ایچ کیو ہسپتال امڈ آیا، صحافیوں اور وکلا برادری کا وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد سے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر ‘ سابق یو-سی چیئرمین’ کاروباری شخصیت چوہدری اشرف ساہی مالک ساہی بھٹہ ورکس اپنی رہائش گاہ ہائوسنگ کالونی سے گاڑی میں سوار ہو باہر نکلے تو اسی دوران مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے چوہدری اشرف ساہی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول سینئر صحافی چوہدری عدنان ساہی،ایڈووکیٹ چوہدری فرقان ساہی،چوہدری شہزاد ساہی کے والد تھے اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر یونین کونسل مہارنوالہ سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور وہ ایشیاء کے سب سے بڑے بھٹہ کے مالک تھے۔ چوہدری اشرف ساہی کے قتل کی خبر پورے شہر میں جنگل میں آگ کی پھیل گئی اور پورا شہر ٹی ایچ کیو ہسپتال امڈ آیا قتل کی لرزہ خیز واردات پر صحافیوں اور وکلا برادری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب،آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ قتل کی اطلاع پر ایس پی ٹائون ضیاء الحق،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے جبکہ آر پی او فیصل آباد نے ایس پی ٹائون ضیاء الحق نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں