اقبال سٹیڈیم ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میچز سے محروم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد اقبال اسٹیڈیم ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی میزبانی سے محروم’ 3ٹی20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈاور بنگلہ دیش کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی’ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر کے درمیان طویل ملاقات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ہوا۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں