فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی عظیم الشان کامیابی آپریشن بنیان مرصوص کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے ۔ آپریشن بنیان مرصوص فقط ایک عسکری کا روائی نہیں تھی بلکہ ایک نظریاتی ، اخلاقی اور روحانی پیغام تھا اس بزدل دشمن کے لئے جو رات کی تاریکی میں پر امن شہریوں پر حملے کرنے کا عادی مجرم ہے بنیان مرصوص یہ باور کراتا ہے کہ پاکستان نہ صرف قائم ہے، بلکہ مضبوط ، باوقار اور دشمن کے مقابل ہے حد منظم بھی ہے آپریشن بنیان مرصوص سے ہر محاذ پر دشمن کو ناکام بنایا گیا جو کہ تاریخ میں سنہری حرو ف سے لکھا جائے۔




