ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید مذمت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے مختلف ادویات کی قیمتوں میں 50فیصد سے 200فیصد تک اضافے کی شدید مذمت واحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ادویات سازکمپنیوں کی طرف سے میڈیسن کی قیمتوں من چاہا اضافہ ناقابل قبول ہے۔ آئے دن میڈیسن کی قیمتوں میں اضافہ کرلیا جاتا ہے۔ اگرحکومت نے فوری اور عملی اقدامات نا کئیے تو ملک میں صحت کی سہولتیں مزید مہنگی اور ناقابل رسائی ہوجائیں گی۔ ادویات کی بڑھتی قیمتوں نے غریب عوام کی بنیادی ضرورتوں میں مزیدمشکلات کااضافہ کردیاہے۔ حکومت کو زبانی کلامی جمع خرچ سے نکل کرعوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہونگی۔ مہنگائی کے خاتمے کی دعویدار حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ ظلم کی بدترین مثال ہے۔ حکمرانوں کے مہنگائی کے دعوے ٹی وی چینلزواشتہاری مہم تک محدودہیں جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی زندگی میں مزیدمشکلات کااضافہ افسوس ناک ہے ۔ بجٹ سے پہلے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اورعوام کوزبانی کلامی جمع خرچ اورمہنگائی ختم ہونے پر ٹرخانے کی بجائے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں